مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امريکہ کے ايک اعلي دفاعي عہديدار نے کہا ہے کہ افغانستان سے امريکي افواج اور فوجي سازوسامان کے انخلاء پر اربوں ڈالر کي لاگت آئے گي.امريکي ذرائع کے مطابق افغانستان سے انخلاء کي نگراني کيلئے نامزد کردہ عہديدار نائب سيکرٹري دفاع ايشٹن کارٹر نے يو ايس اے ٹو ڈے کو بتايا کہ افغانستان سے افواج اور فوجي سازوسامان کا انخلاء ايک مشکل مرحلہ ہے اور اس پر اربوں ڈالر کي لاگت آئے گي. انہوں نے کہا کہ عراق کے برعکس افغانستان افواج اور فوجي سازوسامان کے انخلاء کا مرحلہ زيادہ مشکل ہوگا. اسي اخبار ميں شائع ہونے والي ايک رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ افغانستان سے امريکي افواج کے انخلاء کے عمل ميں بتدريج تيزي آرہي ہے. اکتوبر تک افغانستان سے تقريباً 20 ہزار امريکي فوجي اور ان کا سازوسامان وطن واپس پہنچ جائے گا. افغانستان ميں اس وقت 88 ہزار امريکي فوجي تعينات ہيں. رپورٹ کے مطابق 2014ء تک افغانستان سے امريکي لڑاکا فوجيوں کے انخلاء کا عمل مکمل کرليا جائے گا.
مہر نیوز/ 11جولائی /2012ء: امريکہ کے ايک اعلي دفاعي عہديدار نے کہا ہے کہ افغانستان سے امريکي افواج اور فوجي سازوسامان کے انخلاء پر اربوں ڈالر کي لاگت آئے گي.
News ID 1647964
آپ کا تبصرہ